(ویب ڈیسک)بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے غیر شرعی نکاح کیس کا فیصلہ آگیا، عدالت نے نکاح کو غیرشرعی قرار دے دیا ہے، فیصلے کے بعد بانی پی ٹی آئی کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے بانی پی ٹی اور بشری بی بی کی موجودگی میں فیصلہ سنادیا ہے، فیصلہ سننے کے بعد بانی پی ٹی آئی نے شہادت کی انگلی آسمان کی جانب بلند کی اور کہا اللہ الحق ہے وہ سب دیکھ رہا ہے اور جانتا ہے۔
بانی پی ٹی آئی کی جانب سے بیرسٹر گوہر علی، عثمان گل اور خالد یوسف چوہدری عدالت پیش ہوئے، جج قدرت اللہ نے ریمارکس دیے کہ 39 دن عدت کے حوالے سے سپریم کورٹ کے جو آرڈر عدالت پیش کئے وہ اس سے متعلق نہیں ہیں، سینئر سول جج قدرت اللہ فیصلہ سنانے کے بعد عدالت سے روانہ ہو گئے۔
دوسری جانب فیصلے کے بعدعمران خان نے کارکنوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پرامن رہو، برداشت کرو، اگر ہزار سال بھی یہاں رہنا پڑا تو رہوں گا، ڈیل شیل نہیں کروں گا، ڈیل کرنا بھی ہوتی تو پاکستان کی ترقی اور مفاد میں کرنی ہے، 8 فروری کو باہر نکلو اور اپنے امیدوار کو کامیاب کرو، ووٹ کے ذریعے اپنی جدوجہد جاری رکھو۔