’کیا یہ ہے نیا پاکستان‘، گاڑی پر فائرنگ، ریحام وزیراعظم پر برہم

’کیا یہ ہے نیا پاکستان‘، گاڑی پر فائرنگ، ریحام وزیراعظم پر برہم
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی گاڑی پر حملے اور فائرنگ کا واقعہ سامنے آیاہے۔ پولیس نے شکایت درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ریحام خان نے دعویٰ کیا ہے کہ میری گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کا واقعہ بھتیجے کی شادی سے واپسی پر پیش آیا۔ موٹر سائیکل سواروں نے گاڑی چھین لی۔ گاڑی میں میرا سیکرٹری اور ڈرائیور موجود تھے۔ https://twitter.com/RehamKhan1/status/1477738896117186563?s=20 ریحام خان نے اپنی ٹویٹ میں پی ٹی آئی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ ہے عمران خان کا نیا پاکستان؟ یہ لالچی لوگوں، ٹھگوں اور بزدلوں کی ریاست ہے۔ دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔ یاد رہے کہ گذشتہ برس دسمبر میں ریحام خان نے پاکستان واپسی کے ساتھ ہی انتخابات میں حصہ لینے کا عندیہ بھی دیا تھا۔ نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان کا کہنا تھا کہ اگر اختیارات دینے والی کسی پارٹی کو انتخابات میں فتح نصیب ہوئی اور انہیں پیشکش کی گئی تو وہ الیکشن لڑنے میں دلچسپی لیں گی۔ ریحام خان کا اپنی گفتگو میں کہنا تھا کہ وہ لندن پلان کا کبھی بھی حصہ نہیں رہیں۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ سیاسی رہنماؤں سے فاصلہ رکھنا ضروری ہوتا ہے۔ https://twitter.com/RehamKhan1/status/1477869198403645443?s=20 اپنے ماضی کے حوالے سے ریحام خان کا کہنا تھا کہ ایک ذاتی اور غلط فیصلہ میں نے کیا اور ایک گورنر پنجاب چودھری سرور نے کیا تھا۔ مجھے اپنے غلط فیصلے کے بارے میں 6 ماہ میں ہی پتا چل گیا تھا، اور اسی طرح چودھری سرور کو بھی پتا چل گیا ہے۔ اپنی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ آج کی تاریخ تک پاکستان مسلم لیگ (ن) فاتح پارٹی ہے اور اس پارٹی کا ٹکٹ بھی فتح کا نشان ہے۔ نواز شریف کی وطن واپسی سیاست میں تبدیلی لائے گی۔

Watch Live Public News