لیہ (پبلک نیوز) چوک اعظم وارڈ نمبر 7 میں تیزاب گردی کا واقعہ، میاں بیوی شدید زخمی، نامعلوم افراد تیزاب پھینک پر فرار۔ پولیس کے مطابق نامعلوم شخص گھر میں گھس کر وسیم اور عاصمہ پر تیزاب پھینک کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ متاثرہ میاں بیوی کو تحصیل ہسپتال سے حالت تشویش ناک ہونے پر ملتان نشتر ریفر کر دیا گیا۔ ڈی ایس پی نے واقعہ کا فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں، ملزم جلد پولیس کی گرفت میں ہو گا۔