(ویب ڈیسک ) سابقہ ایس ایچ او سی ٹی ڈی امداد خواجہ کو ڈسمس فرام سروس کردیا گیا۔
رینجرز کا سی ٹی ڈی سول لائن پر چھاپے، نوجوان کی بازیابی کا معاملہ، سابقہ ایس ایچ او سی ٹی ڈی انسپیکٹر امداد خواجہ کو ڈسمس فرام سروس کردیا گیا۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجاز شیخ کا کہنا ہے کہ انسپکٹر امداد خواجہ کے خلاف اعلی افسران نے انکوائری کی تھی ، انکوائری کے دوران امداد خواجہ الزامات کو غلط ثابت نہ کر پائے۔
واضح رہے کہ سی ٹی ڈی ٹیم نے ایان نامی شہری کو ایئر پورٹ کے قریب سے اٹھا کر 15 لاکھ روپے طلب کیے تھے ۔ رینجرز نے سی ٹی ڈی سول لائن پر چھاپہ مار کر مغوی ایان کو بازیاب کروایا تھا۔ ایس ایچ او امداد خواجہ اور ٹیم نے رہائی کے عوض ایک لاکھ روپے وصول کئے تھے۔