قتل کی لرزہ خیز ویڈیو، بیٹےنے سوتیلی ماں کو بیٹیوں کے سامنےفائر مار دیا

قتل کی لرزہ خیز ویڈیو، بیٹےنے سوتیلی ماں کو بیٹیوں کے سامنےفائر مار دیا
کیپشن: son brutally killing his stepmother
سورس: Facebook

(ویب ڈیسک)پشاور میں حاجی کیمپ کے نزدیک بس اسٹینڈ میں بیٹے نے سوتیلی ماں کو فائر کرکے قتل کردیا، لرزہ خیز قتل کی واردات کی ویڈیو بھی وائرل ہوچکی ہے۔

تفصیلات کےمطابق مقتولہ اپنی بیٹیوں اور دوسرے بیٹے کے ہمراہ چکوال جانے کے لئے بس سٹاپ پر بیٹھی تھی کہ ملزم علی رحمان نے سرعام بیٹیوں کے سامنے ماں کو گولی مار دی، افسوسناک واقعہ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے، دوسرے بیٹے نے بھاگ کر بچانے کی کوشش کی قاتل نے اُس کے پہنچنے سے پہلے ہی فائر کردیا جس سے خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئی۔

فرار ہونے والے قاتل بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا ہے تاحال واقعہ کی اصل وجہ سامنے نہیں آئی کہ بیٹے نے اپنی سوتیلی والدہ کو کیوں قتل کیا، پولیس کی تحقیقات جاری ہیں۔

Watch Live Public News