پاکستان رینجرز کاانسداد اسمگلنگ آپریشن 

پاکستان رینجرز کاانسداد اسمگلنگ آپریشن 
کیپشن: پاکستان رینجرز کاانسداد اسمگلنگ آپریشن 

پبلک نیوز: پاکستان رینجرز (پنجاب)  نے اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ایک بار پھر اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز (پنجاب) کے گشت پر مامور مستعد دستے نے سلیمانکی کے نواح سریاں والی کے سرحدی علاقے میں بھارتی باشندے کی پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے اسے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

پاکستان رینجرز (پنجاب) بھارتی اسمگلر کو آج بین الاقوامی سرحدی قوانین کے مطابق تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد بھارتی حکام کے حوالے کر دیا۔

Watch Live Public News