قصور: ڈرون کے ذریعے بارڈر پار منشیات اسمگلنگ میں پولیس اہلکار ملوث نکلے

قصور: ڈرون کے ذریعے بارڈر پار منشیات اسمگلنگ میں پولیس اہلکار ملوث نکلے
کیپشن: قصور: ڈرون کے ذریعے بارڈر پار منشیات اسمگلنگ میں پولیس اہلکار ملوث نکلے

ویب ڈیسک: قصور میں ڈرون کے ذریعے بارڈر پار منشیات اسمگلنگ میں پولیس اہلکاروں کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق بارڈر اسمگلنگ میں ڈرون کے ذریعے ہیروئن سپلائی کرنے میں پولیس ملازمین ملوث نکلے۔ تھانہ مصطفی آباد پولیس نے 5 ملزمان سے 2 کلو سے زائد کرسٹل ہیروئن ، ڈرون و دیگر سامان برآمد کر لیا۔

ڈرون کے ذریعے بارڈر پار اسمگلنگ میں ملوث 5 پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ پولیس ملازمین سہیل انور، رحمدین، خالد، عابد اور طالب مشتاق مقامی افراد کو ہیروئن سپلائی کرتے تھے۔ 

گرفتار ملزمان مبشر، ایاز ، ریاض وغیرہ سے 2 کلو سے زائد ہیروئن پکڑی گئی جہنوں نے پولیس ملازمین سے خرید کی۔ 

بارڈر سمگلنگ میں ڈرون کے ذریعے اعلی کوالٹی کی ہیروئن اسملنگ میں سابق ایس ایچ او بھی ملوث رہا۔

Watch Live Public News