رینجرز، پولیس کی مشترکہ کاروائی، 1 ملزم گرفتار

رینجرز، پولیس کی مشترکہ کاروائی، 1 ملزم گرفتار

ویب ڈیسک: پاکستان رینجرزاور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سرجانی ٹاؤن سے بھتہ خوری اور نوسربازی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ 

ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر سرجانی ٹائون میں کارروائی کی۔ جس میں بھتہ خوری اور نوسربازی میں ملوث ملزم نعمان علی کو گرفتار کر لیا۔ 

ترجمان رینجرز کا مزید کہنا تھا کہ ملزم نعمان عرف علی قانون نافذ کرنے والے ادارے کا نام استعمال کر کے لوگوں سے بھتہ وصول کرتا تھا۔

Watch Live Public News