ویب ڈیسک:رات گئے نواب ٹاؤن کے علاقے میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکو نے گولی مار کر سابق ایم ایس ڈاکٹر امجد محمود کو زخمی کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈکیتی مزاحمت کا واقعہ نواب ٹاؤن کے علاقے میں سابق ایم ایس جناح ہسپتال کے گھر پیش آیا جہاں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکو نے گولی مار کر ڈاکٹر امجد محمود کو زخمی کر دیا۔
پولیس کے مطابق 2 نا معلوم ڈکیت سابق ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹر امجد محمود کے گھر داخل ہوئے جس کی آواز سن کر ڈاکٹر امجد اٹھے تو ڈاکووں نے فائرنگ کر دی ، پیٹ میں گولی لگنےسےسابق ایم ایس زخمی ہوگئے ۔ ڈاکٹر امجد محمود جناح ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر امجد کو گولی ڈاکو یا گھر کے فرد کی لگی، تحقیقات جاری ہے۔ اُن کا مزید کہنا ہے کہ قریبی علاقوں کے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کر رہے ہیں،ڈاکٹر امجد کے ہوش میں آنے کے بعد بیان قلم بند کیا جائے گا۔فائرنگ کے واقعہ کے بعد فرانزک ٹیموں کی مدد سے شواہد جمع کر لئے ہیں۔