لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائیں اور بوندا باندی شروع

لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائیں اور بوندا باندی شروع

(ویب ڈیسک )  صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے اور بوندا باندی ہونے لگی۔

تیز ہواؤں  اور بوندا باندی سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا  اور   شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا۔اس وقت شہر کا  موجودہ درجہ حرارت 32 ڈکری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Watch Live Public News