لاہور میں بارش سے موسم خوشگوار ، لیسکو کے 200 فیڈرز ٹرپ کر گئے

لاہور میں بارش سے موسم خوشگوار ، لیسکو کے 200 فیڈرز ٹرپ کر گئے
لاہور:صوبائی دارالحکومت لاہور میں بارش اور ٹھنڈی ہوا سے موسم خوشگوار ہوگیا ، بارش اور آندھی کے باعث لیسکو کے 200 فیڈرز ٹرپ کر گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق جیل روڈ 24ملی میٹر ،ائیرپورٹ 14 جبکہ لکشمی چوک18ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ،معلپورہ میں 16ملی میٹر ،تاج پورہ میں 10ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ، قرطبہ چوک 18 ملی میٹر اور سمن آباد میں 8ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ پانی والا تالاب میں 9 ملی میٹر بارش ہوئی۔ ادھر صوبائی دارالحکومت لاہور میں آندھی و بارش کے باعث لیسکو کے 200 فیڈرز ٹرپ کر گئے۔ فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی، سنگھ پورہ، باغبانپورہ، سک نہر اور ملحقہ علاقوں میں بجلی سپلائی معطل ہے، امن پارک، افتخار پارک، مدینہ کالونی اور محمد دین کالونی کے صارفین بھی بجلی سے محروم ہیں ۔ لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ بارش رکنے پر فیڈرز بحال ہوں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔