(ویب ڈیسک) حریم فاروق پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی معروف خوبرو اور پاپولر ایکٹرس ہیں، سپرہٹ ڈرامہ سیریل ’ دریار دل‘ سے انہیں کافی مقبولیت ملی، حریم فاروق اپنی کامیاب پروڈکشن وینچرز کے لیے بھی جانی جاتی ہیں، ان کے مشہور ڈراموں میں ’ ہمددم میرا دوست ‘ ’ دوسری بیوی اور صنم ہے۔
تفصیلات کےمطابق حال ہی میں حریم فاروق نے اپنے نئے ڈرامہ سیریل کی شوٹنگ کی اس ڈرامے میں وہ ’ نیگٹیو ‘ رول ادا کریں گی، سوشل میڈیا صارفین کنفوژن کا شکار ہیں کیونکہ اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر ویڈیو اپلوڈ کی جس میں انہیں اپنے قریبی دوست کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے جس سے صارفین میں یہ چہ مگوئیاں ہورہی ہیں کہ اداکارہ نے منگنی کرلی۔
حریم فاروق نے اپنے بچپن کے قریبی دوست سعدسلطان کے ساتھ سالگرہ کی ویڈیو شیئر کیں اور محبت بھرا کیپشن لکھا جس میں کہا ’ مجھے مزید کہنے کی ضرورت، سعدی سالگرہ مبارک ہو! آپ میرے پاگل پن کو پُرسکون کرتے ہیں۔ہم نے آدھی زندگی ایک ساتھ گزاری ہے،اب مجھے یہ بھی نہیں معلوم کہ آپ کے بغیر زندگی کیسی ہوگی،پوسٹ کے اختتام میں حریم فاروق نے سعد سلطان سے اپنی محبت کا بھی اظہار کیا۔
حریم فاروق کی اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر اداکارہ کی منگنی کی خبریں گردش کررہی ہیں، کہا جارہا ہے کہ اداکارہ نے ویڈیو میں نظر آنے والے شخص سعد سلطان کو اپنا جیون سلطان چُن لیا ہے، تاہم اداکارہ نے ابھی تک ان خبروں پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔