اداکارہ دانیہ انور کی بولڈ ویڈیو، سوشل میڈیا صارفین سیخ پا ہوگئے

اداکارہ دانیہ انور کی بولڈ ویڈیو، سوشل میڈیا صارفین سیخ پا ہوگئے
کیپشن: Dania Enwer's bold video
سورس: Instagram

(محمدساجد)پاکستان ڈارمہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ دانیہ انور جنہوں نے 2016 میں ’ ہیر ‘ ڈرامہ سے ڈیبیو کیا جس کو کافی پسند کیا گیا،ان کے سپرہٹ ڈراموں  میں ’ بدنصیب ‘ بیچاری نادیہ ، حبس، رسم دنیا ، ہیر، کہاں تم چلے گئے اور ’ ردد ‘ جیسے مشہور ڈرامےشامل ہیں، ان دنوں اُن کا پاپولر ڈرامہ ’جان نثار ‘ کافی پسند کیا جارہا ہے، مگر اداکارہ کی ایک بولڈ ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کا پارہ ہائی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ری سنٹلی اداکارہ دانیہ انور نے نئی آنے والی فلم ’ Na Baligh Afraad ‘ افراد کے پریمیئر میں شرکت کی، اداکارہ نے اس موقع پر پیلے اور نیلے رنگ کی پرنٹ شدہ ریشمی ساڑھی پہن رکھی تھی جس میں ان کے جسم کا حصہ نمایاں ہورہا ہے، اداکارہ کے اس بولڈ لباس پر سوشل میڈیا صارفین نے غصے کا اظہار کرتے خوب کڑی تنقید کی، انہوں کہا تمام پاکستانی اداکارائیں ماڈرن ہیں اور وہ ایسا لباس پہننے پر فخر محسوس کرتی ہیں، مختصر لباس مغربی یا ہندوستانی ثقافت کی نمائندگی کرتا ہے۔

صارفین نے تنقید کرتے مزید کہا کہ اداکارہ دانیہ انور خود کو ڈراموں میں متقی دکھاتی ہیں مگر ان کی حقیقت یہ ہے،ایک صارف نے کمنٹ کرتے لکھا ’ میڈیا میں سائیڈ کریکٹرز کرنے والی اداکارائیں بھی بولڈ ہوتی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین اداکارہ دانیہ انور کو سخت تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔کچھ یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ ساڑھی ٹھیک سے سلائی نہیں کی ہوئی اور دانیہ پر اچھی نہیں لگ رہی۔

Watch Live Public News