عمران خان ٗ اس صدی کے سب سے خوبصورت مرد

عمران خان ٗ اس صدی کے سب سے خوبصورت مرد
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) ٹاپ بیوٹی ورلڈ نے دنیا کے خوبصورت ترین لوگوں کیلئے اپنی ووٹنگ کا آغاز کر دیا ہے جبکہ پاکستانی عوام نے سوشل میڈیا پر وزیر اعظم عمران خان کو دنیا کا خوبصورت ترین مرد قرار دیتے ہوئے ٹاپ ٹرینڈ بنا دیا ہے کیونکہ حیران کن طور پر ٹاپ بیوٹی ورلڈ میں دنیا کے جن 100 خوبصورت ترین مردوں کی فہرست جاری کی گئی ہے ان میں عمران خان شامل ہی نہیں ہیں۔تفصیلات کے مطابق ٹاپ بیوٹی ورلڈ نامی ایک امریکن تنظیم سوشل میڈیا پر ہر سال دنیا کے 100 خوبصورت ترین مرد و خواتین کی فہرست جاری کرتی ہے اور پھر سوشل میڈیا پر ہی پوری دنیا سے عوام ووٹنگ کرتی ہے جس کے نتیجہ میں سال کا خوبصورت ترین مرد اور عورت منتخب کی جاتی ہے۔ سال 2020 میں دنیا کے سب سے خوبصورت مرد کے طور پر چائنہ کے اداکار شیائو ژن کو چنا گیا تھا جبکہ عوام کے ووٹنگ کی ذریعے ترک اداکارہ ہنڈی ارسل کو دنیا کی سب سے خوبصورت خاتون بنایا گیا تھا۔اس سال ٹاپ بیوٹی ورلڈ کی طرف سے دنیا کے جن خوبصورت ترین 100 مردوں کی فہرست جاری کی گئی ہے ان میں شاہ رخ خان ٗ ریتک روشن ٗ ٹائیگر شروف ٗ آنجہانی سوشانت سنگھ راجپوت ٗ لیونارڈو ڈی کیپریو ٗ جونی ڈیپ ٗ ابھینو شکلا ٗ ٹام کروز اور دیگر لوگ شامل ہیں۔https://twitter.com/Malik7Pti/status/1400304069005221891سوشل میڈیا پر پاکستان میں وزیر اعظم عمران خان سے محبت کرنے والوں نے جب اپنے وزیر اعظم کو اس فہرست نہ دیکھا تو انہوں نے اپنی محبت کا اظہار ایک الگ انداز میں کیا ٗ اس وقت سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ دنیا کے 100 ہینڈسم ترین مردوں کا چل رہا ہے اور پاکستانی عوام نے اس ہیش ٹیگ کے ساتھ وزیر اعظم عمران خان کی تصاویر لگانا شروع کردی ہیں۔ ایک صارف نے تو یہاں تک لکھ دیا کہ ’’ میرا ووٹ عمران خان کیلئے ہے جو اس صدی کے سب سے خوبصورت مرد ہیں ‘‘۔

Watch Live Public News