اسلام آباد ( پبلک نیوز ) بےیقینی کے بادل چھٹ گئے، پی ایس ایل سیزن سکس کے بقیہ میچز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا، میچز 9 جون سے شروع ہوں گے، فائنل 24 جون کو کھیلا جائے گا،، کوالیفائر اور ایلیمنیٹر سمیت 6 ڈبل ہیڈرز کھیلے جائیں گے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے اور رات 9 بجے کھیلے جائیں گے۔ بھارتی کریو کے سات روز قرنطینہ کی درخواست بھی منظورکر لی گئی۔تفصیلات کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز 9 سے 24 جون تک ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے ٗ کوالیفائر اور ایلیمنٹر 1 سمیت ایونٹ کے دوران 6 ڈبل ہیڈرز کھیلے جائیں گے ٗ ٹورنامنٹ کے میچز یو اے ای وقت کے مطابق رات 8 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے) شروع ہوں گے۔ڈبل ہیڈرز والے روز پہلا میچ یو اے ای وقت کے مطابق شام 5 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق 6 بجے) شروع ہوگا ٗ ڈبل ہیڈرز والے روز دوسرا میچ رات 10 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق 11 بجے) شروع ہوگا ٗ ٹورنامنٹ کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق میچز 9 جون سے شروع ہوں گے اور فائنل 24 جون کو کھیلا جائیگا ۔