بھارتی کرکٹ شائقین کی روہت شرما پر کڑی تنقید، ریٹائرمنٹ کا مطالبہ

بھارتی کرکٹ شائقین کی روہت شرما پر کڑی تنقید، ریٹائرمنٹ کا مطالبہ

ویب ڈیسک:   آسٹریلیا کے ہاتھوں دوسرے ٹیسٹ میچ میں بدترین شکست کے بعد کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی کا کیرئیر ختم ہوتا دکھائی دینے لگا،   روہت شرما 3 اور 6 جبکہ کوہلی 7 اور 11 رنز بناسکے، بھارتی کرکٹ شائقین اور سابق سینیئر کھلاڑی بھی ٹیم کی پرفارمنس پر غصے میں آگئے۔

 ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کردی ہے تاہم اس میچ میں روہت شرما اور ویرات کوہلی اپنے بلےبازی سے رنز اسکور کرنے میں بری طرح ناکام رہے۔

بھارت کی شرمناک شکست کے بعد بھارتی شائقین روہت شرما اور گوتم گمبھیر پر برہم ہو گئے اور اس شکست کا ذمہ دار کوچ،کپتان جوڑی کو ٹھہرایا، بھارتی کرکٹ شائقین نےسینئر کرکٹرز روہت شرما اور ویرات کوہلی پر شدید تنقید کی ہے جبکہ انہیں ٹیم سے باہر کرنے کا مطالبہ بھی زور پکڑ رہا ہے۔ 

سوشل میڈیا صارفین اپنے دل کی بھڑاس کچھ اس طرح سے نکال رہے ہیں کہ انہوں نے روہت شرما کو ریٹائرہونے کا کہہ دیا،  اور کہا کہ مزید کرکٹ نہیں کھیل سکتے, تم ختم ہو گئے۔

شائقین نے بی سی سی آئی کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوال کیا کہ آسٹریلیا کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست کی ذمہ داری کون لے گا؟ایڈیلیڈ ٹیسٹ میچ میں روہت شرما 3 اور 6 جبکہ کوہلی 7 اور 11 رنز بناسکے تھے۔ 

Watch Live Public News