ابھیشیک شرما نے 30 گیندوں پر سنچری بنا کر ریکارڈ قائم کر دیا

ابھیشیک شرما نے 30 گیندوں پر سنچری بنا کر ریکارڈ قائم کر دیا
کیپشن: ابھیشیک شرما نے 30 گیندوں پر سنچری بنا کر ریکارڈ قائم کر دیا

ویب ڈیسک: بھارت کے بائیں ہاتھ کے اوپنر ابھیشیک شرما نے افغانستان کے خلاف تیسرے ٹی20 انٹرنیشنل میں صرف 30 گیندوں پر سنچری بنا کر نئی تاریخ رقم کردی۔

ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ابھیشیک شرما نے 34 گیندوں پر 108 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جس میں 11 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے۔

ان کی 30 گیندوں پر سنچری کسی بھی فل ممبر ملک کے کھلاڑی کی جانب سے ٹی20 انٹرنیشنل میں تیز ترین سنچری ہے۔ انہوں نے زمبابوے کے سکندر رضا اور نیوزی لینڈ کے فن ایلن کا 33 گیندوں پر سنچری کا ریکارڈ توڑ دیا۔

تاہم ٹی20 انٹرنیشنل کی مجموعی طور پر تیز ترین سنچری کا ریکارڈ اب بھی ایسٹونیا کے ساحل چوہان کے پاس ہے، جنہوں نے 2024 میں قبرص کے خلاف صرف 27 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔ ترکیہ کے محمد فہد 29 گیندوں پر سنچری کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

ابھیشیک شرما کی شاندار اننگز کی بدولت بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز بنائے۔ جواب میں افغانستان کی پوری ٹیم 94 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

بھارت نے یہ میچ جیت کر تین میچوں کی سیریز 3-0 سے اپنے نام کرلی۔

Watch Live Public News