لاہور (پبلک نیوز) صوبائی دارالحکومت میں ڈاکو راج، سندر میں کریانہ اسٹور میں آتشی اسحلہ سے 6 ڈاکوؤں کی وردات، ڈاکو نجی اسٹور سے 10 لاکھ کی نقدی اور اسحلہ چھین کر فرار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور وردات کرتے ہوئے 6 ڈاکوؤں کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے۔ وردات سندر تھانے کے نزدیک ہوئی۔
پولیس کے مطابق ڈاکووں موٹرسائکلوں پر سوار ہوکر آتشی اسحلہ لے کر آئے۔ ڈاکووٴں کی سی سی ٹی وی فوٹیج ہونے کے باوجود ملزمان گرفتار نہ ہوسکے۔