ویب ڈیسک: اٹلی میں منہ زور سیلاب کی لہروں میں بہنے سے پہلے تین دوست آپس میں آخری دفعہ گلے مل کر خدا حافظ کہنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، دو نوجوان لڑکیوں کی لاشیں سیلابی پانی سے برآمد جبکہ لڑکے کی تلاش جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق امدادی ٹیموں نے تینوں دوستوں کو بچانے کے لئے رسہ بھی پھینکا لیکن بدقسمتی سے رسہ ان تک نہ پہنچ سکا۔
مقامی میڈیا کے مطابق تینوں دوست اٹلی کے شہر اُدین کے قریب دریائے ناٹیسون کے کنارے سیر کے لیے گئے تھے کہ اچانک پانی ریلے میں پھنس گئے۔
جس پرراہگیروں نے پولیس کو خبر کی فائر فائٹرز کو بلایا گیا اور عملہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گیا۔
انہوں نے گروپ کو رسی پھینک کر بچانے کی کوشش کی - لیکن رپورٹس کے مطابق تینوں اس تک پہنچنے میں ناکام رہے۔
بعدازاں دونوں لڑکیوں کی لاشیں دریا کے نیچے تقریباً 1 کلومیٹر کے فاصلے پر دو الگ الگ مقامات سے ملی تھیں۔
خواتین کی شناخت 20 سالہ طالبہ اور رومانیہ سے تعلق رکھنے والی 23 سالہ خاتون کے طور پر ہوئی ہے، جو حال ہی میں اپنے والدین سے ملنے اٹلی آئی تھیں۔
25 سالہ نوجوان رومانیہ کا رہائشی اور ایک خاتون کا بوائے فرینڈ بتایا جاتا ہے ۔
تلاش کرنے والی ٹیموں کو ہفتے کے روز ان خواتین میں سے ایک کا ایک ہینڈ بیگ بھی ملا ہے، جس میں اس کا موبائل فون ابھی تک موجود تھا۔
یادرہے جرمنی اٹلی اور اسپین سمیت یورپی یونین کے اکثر شہروں میں سیلاب کئی دنوں کی شدید بارش کے بعد آیا ہے -
جنوبی جرمنی میں ایک فائر فائٹر سیلابی پانی سے کٹے ہوئے لوگوں کو بچانے کی کوشش کے دوران ہلاک ہو گیا۔ جبکہایک اور فائر فائٹر اور ایک 43 سالہ خاتون بھی لاپتہ ہیں۔
Three friends in their 20s embrace before being swept away in the flash floods in northern Italy.
— Sky News (@SkyNews) June 2, 2024
Read more here: https://t.co/CtY9xnF7Ij pic.twitter.com/hFlWAb0CQe