بلوچستان کےہونہار طلباء  اب آکسفورڈ یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرسکیں گے

بلوچستان کےہونہار طلباء  اب آکسفورڈ یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرسکیں گے

(ویب ڈیسک)  تاریخی پیشرفت ، بے نظیر اسکالرشپ پروگرام کے تحت بلوچستان کے طلباء کو   آکسفورڈ یونیورسٹی  وظیفے دے گی آکسفورڈ یونیورسٹی اور حکومت بلوچستان کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے۔

سرفراز احمد بگٹی نے آکسفورڈ پاکستان پروگرام اور آکسفورڈ یونیورسٹی کے درمیان بلوچستان کے طلباء کے لیے سکالرشپ معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بگٹی نے اس بات پر زور دیا کہ اسکالرشپ تعلیمی فرق کو پر کرنے اور اعلیٰ تعلیم کو فروغ دے گی۔

میر سرفراز بگٹی بلوچستان کے پہلے وزیر اعلیٰ ہیں جنہوں نے آکسفورڈ کے لیڈی مارگریٹ ہال سے خطاب کیا اس تقریب میں ملالہ یوسفزئی، سینیٹر انوار الحق کاکڑ، عامر ابراہیم، محمد خشگی، فاروق شیخ، اور پروفیسر کمال منیر سمیت 150 مندوبین نے شرکت کی۔

توقع ہے کہ نئے اسکالرشپ پروگرام سے ہونہار بلوچ طلباء کو دنیا کی معروف یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم ہوں گے۔

Watch Live Public News