شہریار آفریدی کا ووٹ ضائع ہونے کا خدشہ

شہریار آفریدی کا ووٹ ضائع ہونے کا خدشہ
اسلام آباد (پبلک نیوز)وزیر مملکت شہریار آفریدی نے اپنے بیلٹ پیپر پر دستخط کر دئیے۔جس کے بعد الیکشن کمیشن کی طرف سے انہیں نیا بیلٹ پیپر جاری نہیں کیا جا رہا ہے اور خدشہ پیدا ہو گیا ہے کہ شہریار آفریدی کا ووٹ ضائع ہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شہریار آفریدی نے ووٹ پر دستخط کرنے سے متعلق وزیر اعظم عمران خان کو بتایا۔انہوں نے دوسرے بیلٹ پیپر کیلئے ریٹرننگ آفیسر کو درخواست دی۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابات کے دوران بیلٹ پیپر پر کسی قسم کا نشا نہ لگانے کی اجازت نہیں اور اگر بیلٹ پیپر پر دستخط کر دئیے جائیں تو ووٹ مسترد تصور کیا جاتا ہے۔بیلٹ پیپر کاسٹ کرنے سے قبل اگر کسی ووٹر سے کوئی غلطی ہو جائے تو ریٹرننگ آفیسر سے درخواست کر کے نیا بیلٹ پیپر حاصل کیا جا سکتا ہے۔لیکن جب بیلٹ پیپر ایک دفعہ کاسٹ ہو جائے تو پھربیلٹ پیپر جاری نہیں کیا جا سکتا۔ شہریار آفریدی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کچھ دن سے ان کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی اور اسی وجہ سے وہ سینٹ الیکشن کے حوالے سے پارٹی اجلاسوں میں بھی شرکت نہیں کر سکے تھے۔جب میں ووٹ کاسٹ کرنے پہنچا تو میں نے ریٹرننگ افسر اور ان کے سٹاف سے اس حوالے سے ہدایایت لیں مگر عملہ مجھے ٹھیک طرح سے گائیڈ کرنے میں ناکام رہا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔