سوزوکی سوئفٹ کا نیا ماڈل پاکستان میں لانچ کے لیے تیار

سوزوکی سوئفٹ کا نیا ماڈل پاکستان میں لانچ کے لیے تیار

ویب ڈیسک: میڈیا رپورٹس کے مطابق سوزوکی سوئفٹ کا نیا ماڈل رواں سال لانچ کر دیا جائے گا۔

دوسری جنریشن کی سوزوکی سوئفٹ کو پاکستان میں 2010 میں لانچ کیا گیا تھا جس نے اپنی خصوصیات کی وجہ سے مقبولیت کے تمام ریکارڈز توڑ دیئے تھے یہی وجہ ہے کہ سوزوکی موٹرز نے تیسری جنریشن کی سوئفٹ کی لانچ کو کافی عرصہ تک روکے رکھا۔

حالیہ رپورٹس کے مطابق سوزوکی موٹرز سوئفٹ کے پرانے ماڈلز کی پروڈکشن کو رواں سال اگست میں بند کرنے جا رہی ہے۔ آٹو میکرز کا کہنا ہے کہ سوزوکی سوئفٹ کے نئے ماڈلز کی فروخت رواں سال شروع ہو جائے گی تاہم گاڑی کے فیچرز کے متعلق تفصیلات ابھی سامنے نہیں آ سکی ہیں۔ تاہم اندازوں کے مطابق اس کا انجن کے 12 ایم ہوگا، 4 سلینڈر ہونگے اور پٹرول پاور یونٹ اسے 82 ہارس پاور کی طاقت فراہم کرے گا، جبکہ اس میں 5 سپیڈ مینوئیل گیئر باکس اور 5 اسپیڈ آٹو گیئر ٹرانسمیشن جیسے آپشن بھی موجود ہیں۔ یہ گاڑی مشترکہ خصوصیات کے ساتھ انڈیا اور ساوتھ افریقا میں بھی لانچ کر دی گئی ہے۔

گاڑیوں کی مارکیٹ سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ سوزوکی کی یہ گاڑی بھی اپنے پرانے ماڈل کی طرح ہی یکساں طور پر مقبول ہو گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔