افسوسناک خبر، جوڈو مقابلوں کے دوران طالبہ جان کی بازی ہار گئی

افسوسناک خبر، جوڈو مقابلوں کے دوران طالبہ جان کی بازی ہار گئی
کیپشن: girl student death
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: مردان کے بورڈ آف ایجوکیشن سپورٹس کمپلیکس میں جوڈو مقابلوں کے دوران طالبہ جاں بحق ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق مردان کےبورڈ آف ایجوکیشن سپورٹس کمپلیکس میں جوڈو مقابلے کے دوران طالبہ جان کی بازی ہار گئی،جوڈو مقابلے کے دوران سر پر لگنے والی چوٹ سے طالبہ  کی حالت غیر ہوئی۔ موقع پر موجود ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے ہسپتال منتقلی کے دوران سانس اور دل کی بحالی کے عمل CPR  کو جاری رکھتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا۔

جہاں ڈاکٹروں نے 20 سالہ طالبہ  مسماۃ "فضا " ساکن فیصل کالونی پشاور کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی۔

Watch Live Public News