کل پنجاب کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

کل پنجاب کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

پبلک نیوز: منگل کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی سامنے آ گئی ہے۔ کل کے دن اسلام آباد میں دن کے وقت موسم گرم اور خشک جبکہ دو پہر کے بعد آ ند ھی اور گردآلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

منگل کے روز پنجاب کے بیشتر اضلاع میں دن کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم دوپہر کے بعد راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، مری، گوجرانوالہ، سرگودھا، میانوالی، فیصل آباد، سیالکوٹ، لاہور، بھکر اور لیہ میں گرد آلود ہوائیں چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع بھی ہے۔

بلوچستان کے کوئٹہ ، ژوب اور بارکھان کے اضلاع، خیبرپختونخوا کے پشاور،چارسدہ، مردان، صوابی، ایبٹ آباد،سوات، دیر،بنوں، کوہاٹ،ڈیرہ اسماعیل خان کے اضلاع، وزیر ستان اورکرم میں بارش کا امکان ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔