وزیراعظم شہباز شریف نے دنیابھر کے مسلمانوں اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو عید کی مبارکباد دی ہے۔ آج ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے مقدس مہینے رمضان کے اختتام پر مسلمان رہنمائوں کو بھی دلی عید مبارک دی اور ان کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔