ویب ڈیسک:جی ڈی اے کے جنرل سیکرٹری صفدر عباسی نے کہا ہے کہ آج تمام ادارے تباہ حال ہیں، مولانا فضل الرحمان آگے بڑھے تو ہم ساتھ دیں گے، چاہتے ہیں مستقل بنیاد پر نئے انتخابات کرائے جائیں۔
تفصیلات کے مطابق جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جی ڈی اے کے جنرل سیکرٹری صفدر عباسی نے کہا ہے کہ جعلی انتخابات کو رد کرتے ہیں، آج ہم بوگس الیکشن کو قبول کرنے کیلئے تیار نہیں، جب انتخابات کا آغاز ہوا تو ہمیں کہا گیا نگران وزیر اعلیٰ زرداری ہیں ہم نے قبول کر لیا، ان کے تمام افسر وہی تھے جو 15 سال اس حکومت کے ساتھ کام کرتے رہے۔
صفدر عباسی نے مزید کہا ہے کہ جب ہم نے کہا یہ سارا نظام غلط ہے تو کہا گیا سندھ میں زرداری کا کوئی مقابلہ نہیں، سندھ میں 95 فیصد نشستوں پر اتحاد ہوا، وہی ڈی سی آر او اور ڈی آر او بنا دئیے گئے، الیکشن کمیشن کا تباہ کن کردار تھا، سندھ میں ایک شخص نے سارے عمل کو مشکوک بنا دیا جو بھی پولنگ افسر تھے وہ زرداری پارٹی کے تھے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام نے اوپر سے نیچے تک بوگس الیکشن دیکھا، جے یو آئی امیدوار کیسے انتخاب ہار گئے، راشد محمود سومرو کو کیسے شکست ہوئی، جو بھی جہدوجہد ہوگی ہم میدان میں ہوں گے، تین جماعتیں سارے الیکشن کو انجوائے کر رہی ہیں، 2018ء میں بھی ہم نظام کا حصہ بنے لیکن اب جی ڈی اے کو اٹھا کر باہر پھینک دیا۔