وفاقی حکومت نے ایف آئی اے سائبر ونگ کو ختم کردیا

وفاقی حکومت نے ایف آئی اے سائبر ونگ کو ختم کردیا
کیپشن: The federal government abolished the FIA ​​cyber wing

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے ایف آئی اے سائبر ونگ کی جگہ نئی ایجنسی این سی سی آئی اے (نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی) بنادی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی جگہ اب سائبر کرائم کی روک تھام کے لیے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی ہی کام کرے گی۔ اس حوالے سے نئی ایجنسی کے قوانین بھی بنا دیے گئے ہیں۔ 

وفاقی حکومت نے نیشنل سابیر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے قوانین بنا دیے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے سائبر ونگ کے تمام افسران، ملازمین اور کیسوں کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو منتقل کردیا گیا ہے۔ 

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن نے نو ٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔

Watch Live Public News