(ویب ڈیسک) ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے گورنر کیلئے فیصل کریم کنڈی کے نام کی بازگشت ہو رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل کریم کنڈی صوبہ کے 40 ویں گورنر کے طور پر حلف اٹھائیں گے۔
اس وقت فیصل کریم کنڈی پیپلزپارٹی کے مرکزی ترجمان کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں ۔
اس سے قبل ستمبر 2022ءمیں فیصل کریم کنڈی کو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے تخفیف غربت وسماجی انصاف تعینات کیاگیا تھا۔ خیبرپختونخوا کے لیے نامزد گورنر فیصل کریم کنڈی 2008-13 کے دوران ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی بھی رہے ہیں۔