عمران خان خطاب میں استعفے کا اعلان کریں:مریم اورنگزیب

عمران خان خطاب میں استعفے کا اعلان کریں:مریم اورنگزیب
لاہور: ( پبلک نیوز) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کو بے روزگاری اور مہنگائی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عوام کیلئے کسی پیکج کا نہیں بلکہ اپنے استعفے کا اعلان کریں۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کہا جا رہا ہے کہ عمران صاحب عوام کو پیکج دینے جارہے ہیں۔ وزیراعظم آج بھی اپنے خطاب میں عوام سے غلط بیانی کریں گے۔ انھیں صرف اپنی اے ٹی ایمز کی فکر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف دے کر مہنگائی میں اضافہ نہیں کیا جاتا۔ پی ٹی آئی حکومت کے تین سالوں میں سبزیوں کی قیمت میں 200 سے 300 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔ اس وقت خطے میں سب سے مہنگا ملک پاکستان ہے۔ انہوں نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عوام اب آپ کے کسی خطاب اور ریلیف پیکج پر یقین نہیں کریں گے۔ ملک میں کارخانے بند کر کے لنگر خانے کھولے گئے۔ آج کا ریلیف عوام کے ساتھ صرف دھوکا ہوگا۔ لیگی ترجمان نے کہا کہ 100 دن میں کرپشن کو ختم کرنے کیلئے بھی ایک خطاب ہوا تھا۔ عمران خان پکیج کے اعلان کے بجائے اپنے استعفے کا اعلان کریں کیونکہ ان میں ملک چلانے کی اہلیت ہی نہیں ہے۔ مریم اورنگزیب نے الزام عائد کیا کہ آپ ملک کو لوٹنے مافیاز کو ریلیف دینے آئے ہیں۔ عمران خان آج بتائیں ایک کروڑ نوکریوں میں کتنی نوکریاں دیں؟ آئی ایم کی تابعداری کن شرائط پر کی جا رہی ہے؟ عوام کو بتایا جائے۔

Watch Live Public News