پاکستان تحرک انصاف کے جلسہ اور دھرنے کی اجازت کیلئے این اوسی سے متعلق کیس میں اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے دھرنے اور جلسے کا این او سی جاری کرنے کے لیے 39 شرائط رکھ دی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی انتظامیہ نے 4 صفحات پر مشتمل شرائط نامہ تیار کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خا ن بیان حلفی پر دستخط کریں ، جلسے کی اجازت ہو گی ایک دن کے لیے ہو گی ، دھرنے میں لاؤڈ اسپیکر کا استعمال نہیں ہو گا اور جلسے میں مذہب سے متعلق بیانات بازی سےبھی گریز کیا جائے گا۔ جلسے میں کسی قومی یا پارٹی پرچم کو نذر آتش نہیں کیا جائے گا ، اس کے علاوہ جلسے میں کسی قسم کےاسلحے کی نمائش پر بھی پابندی ہوگی، پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے اسٹیج پر کون موجود ہوگا یہ بھی انتظامیہ کی اجازت سے ہی مشروط ہوگا۔