اسلام آباد(ویبڈیسک) مالی امور پر سب سے بڑی تحقیقات، پاناما پیپرز کے بعد پنڈورا پیپرز تہلکہ مچانے کے لئے تیار، آئی سی آئی جے آج ایک کروڑ 19 لاکھ فائلوں پر مشتمل تفصیلات جاری کرے گا.
تحقیقات میں دو پاکستانی صحافیوں سمیت 117ممالک کے 600 صحافیوں اور 150میڈیا تنظیموں نے حصہ لیا، پنڈورا پیپرز میں پاکستان اور مختلف ملکوں کی اہم شخصیات کی مالی تفصیلات بھی شامل ہیں. یاد رہے کہ پاکستان کے پاس آف شورکمپنیاں رکھنے والےکئی پاکستانیوں کا ریکارڈ موجود ہے، جن پر قومی احتساب بیورو نیب تحقیقات کررہا ہے۔
Are you ready for the #PandoraPapers?
— ICIJ (@ICIJorg) October 2, 2021
This new investigation is our most expansive exposé of financial secrecy yet. Coming tomorrow at 12:30 p.m. EDT, 4:30 p.m. GMT., it features reporting from more than 600 journalists from 150 media outlets in 117 countries across the globe. pic.twitter.com/Ew0CnVInh9
واضح رہے کہاس سے قبل سپریم کورٹ نے شریف خاندان کے خلاف پاناما لیکس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دیا تھا۔بڑے پیمانے پر خفیہ دستاویزات افشا ہونے سے پتہ چلا ہے کہ دنیا بھر کے چوٹی کے امیر اور طاقتور افراد اپنی دولت کیسے چھپاتے ہیں۔ یہ دستاویزات پاناما کی ایک لا فرم موساک فونسیکا سے افشا ہوئیں اور ان کی تعداد ایک کروڑ دس لاکھ ہے۔