عاقب جاوید کا قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے سے انکار

عاقب جاوید کا قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے سے انکار

لاہور(پبلک نیوز)‌ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں متوقع ہیں. چئیرمین پی سی بی کی جانب سے عاقب جاوید کو قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی پیشکش کی گئی تاہم انہوں نے ہیڈ کوچنگ سے انکار کر دیا.

عاقب جاوید کو نیشنل ہائی پرفارمنس میں عہدہ ملنے کا امکان ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق کرکٹر معین خانکو قومی ٹیم کا مینجر بنائے جانے کا امکان ہے جبکہ سابق کرکٹر محمد اکرم کو چئیرمین سلیکشن کمیٹی لگائے جانے کا امکان بھی ہے.

ذرائع کے مطابق سبحان احمد کو چیف آپریٹنگ آفیسر لگائے جانے کا امکان ہے اور موجودہ سی او او سلمان نصیر کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر لیگل لگائے جانے کا امکان ہے. ذرائع کے مطابق رمیز راجہ نے ریجنل کوچز کو ہٹانے کا فیصلہ بھی کیا ہے. ریجنل ٹیموں کے لئے رمیز راجہ غیر ملکی کوچز لانے کا سوچ رہے ہیں.

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔