کراچی ( پبلک نیوز) نجی بینک سے رقم لے جانے والی گاڑی سے 20 کروڑ 50 لاکھ روپے لوٹنے والے ملزم پشاور سے پکڑے گئے، 70 لاکھ روپے اور واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں نجی بینک کی پیسوں سے بھری گاڑی لوٹنے والے ملزم پشاور سے گرفتار کر لیے گئے۔ 70 لاکھ روپے اور واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کی گئی۔ ملزمان نے 10 اگست کو کراچی میں نجی بینک سے رقم لے جانے والی گاڑی سے 20 کروڑ 50 لاکھ روپے لوٹے تھے۔ ملزموں کی گرفتاری سے متعلق کراچی پولیس کو آگاہ کر دیا۔ دوسری جانب لیاری میں منشیات فروشی کرنے والا ملزم ویڈیو کی مدد سے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ غلام سرور نامی ملزم کو ویڈیو میں منشیات فروشی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ہیروئن اور نقدی بھی برآمد کی گئی۔ ملزم لیاری کے مختلف علاقوں میں منشیات فروشی کیا کرتا تھا۔ دیگر ساتھیوں کے متعلق بھی پوچھ گچھ جاری ہے۔ مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔