نگران حکومت کا سمگلنگ کیخلاف بڑا اقدام

نگران حکومت کا سمگلنگ کیخلاف بڑا اقدام
اسلام آباد : ایف بی آر نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت درآمد ہونے والی پانچ اشیاء پر 10 فیصد پروسسنگ فیس عائد کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کسٹمز نے ایس آر نمبر 1380 جاری کر دیا جس کا فوری اطلاق ہو گا۔ایس آر او کے مطابق افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت چاکلیٹ اور ٹافیوں کی 10 ٹیرف لائنز کی درآمد پر پروسسنگ فیس عائد کی گئی ہے، جوتوں کی 21 ٹیرف لائنز پر پروسسنگ فیس عائد کردی گئی ہے۔ ایس آر او کے مطابق چیپٹر 84 اور 85 کی تمام مشینری ماسوائے مکمل ہوم اپلائنسز پر پروسسنگ فی عائد کی گئی ہے،جبکہ کمبل اور ہوم ٹیکسٹائل کی 10 ٹیرف لائنز پر بھی پروسسنگ فی عائد کی گئی ہے۔اس کے علاوہ ملبوسات کی 33 ٹیرف لائنز پر پروسسنگ فی عائد کی گئی ہے۔ 2 اکتوبر سے پہلے داخل شدہ جی ڈیز کو پروسسنگ فی سے استثنیٰ ہو گا۔ ذرائع وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ حکومتی اقدامات کا مقصد سمگلنگ روکنا اور مقامی صنعت کی بحالی ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔