گلگت بلتستان کی سیاحت ایس آئی ایف سی (SIFC ) کے ہمراہ ترقی کی راہ پر گامزن

گلگت بلتستان کی سیاحت ایس آئی ایف سی (SIFC ) کے ہمراہ ترقی کی راہ پر گامزن
کیپشن: Tourism of Gilgit-Baltistan is on the path of development with SIFC

ویب ڈیسک: گلگت بلتستان پاکستان کے شمال میں واقع زمین کا ایک ایسا دلکش ٹکڑا ہے، جو قدرتی حسن سے مالا مال ہے۔ گلگت بلتستان  کو سیاحوں کی جنت کہا جاتا ہے۔ یہاں کے دلکش و دلفریب مناظر عمر بھر کے لئے سیاحوں کے ذہنوں میں نقش ہو جاتے ہیں۔

گلگت بلتستان میں کئی ایسے مقامات موجود  ہیں جو قدرتی حسن سے مالا مال ہونے کے باوجود سیاحوں کی نظروں سے اوجھل ہیں۔ ان علاقوں میں سیاحوں کے لئے بہتر سہولیات نہ ہونے کے باعث سیاح ان علاقوں کا رخ نہیں کرتے۔ 

وفاقی حکومت کی جانب سے ایس آئی ایف سی(SIFC) کے قیام کے  بعد اب  ان علاقوں میں موجود سرکاری گیسٹ ہاؤسز  (Guest Houses)کو گرین ٹورازم پرائیوٹ لمیٹڈ  (Green Tourism Private Limited) کی جانب سے ازسر نو تعمیر کیا جائے گا۔

ان گیسٹ  ہاؤسز میں سیاحوں کے لئے بہترین انتظام کیا جائے گا جس سے علاقے میں سیاحت کے شعبے کو مزید ترقی ملے گی۔ گلگت بلتستان میں سیاحت کے شعبے میں چند عناصر پروپیگنڈے اور غلط معلومات کے ذریعے لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ عناصر ذاتی مفادات کی خاطر علاقے میں سیاحت کے شعبے کو ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتے۔ گلگت بلتستان کے لوگ باشعور اور تعلیم یافتہ ہیں جو ایسے ترقیاتی کاموں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ گلگت بلتستان کے عوام سیاحت کے شعبے کو آگے بڑھانے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

Watch Live Public News