پبلک نیوز: مہنگی ایل این جی کی خریداری کے اثرات، ملکی تاریخ میں پہلی بار سی این جی پٹرول سے مہنگی ہو گئی۔ پنجاب میں سی این جی 18 روپے اور سندھ میں 28 روپے فی کلو تک بڑھ گئی۔ رہنما سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ نے کہا ہے کہ قیمت میں اضافہ مہنگی ایل این جی خریدنے کے باعث ہوا۔ یکم ستمبر سے پنجاب میں سی این جی 18 روپے فی لیٹر اور سندھ میں 28 روپے فی کلو تک بڑھ گئی۔ قیمت میں اضافہ حکومت کی مہنگی ایل این جی خریدنے کے باعث ہوا۔ حکومت نے سی این جی پر ٹیکس بھی بڑھا دیا ہے۔ جبکہ اس دوران پٹرول اور ایل پی جی پر ٹیکس کم کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت مہنگی ایل این جی خریداری پر متعلقہ حکام کے خلاف فوری کارروائی کرے۔ حکومت سی این جی سیکٹر کو بچانے کیلئے دیگر شعبوں کے مساوی مراعات دے۔