’امریکہ پنجشیر کی لڑائی میں مداخلت نہیں کرے گا‘

’امریکہ پنجشیر کی لڑائی میں مداخلت نہیں کرے گا‘
واشنگٹن ( پبلک نیوز) افغان طالبان اور مذاحمتی فورسز میں پنجشیر کے مقام پر لڑائی جاری ہے۔ کہا جا رہا تھا کہ مذاکرات میں یہ معاملہ حل ہو جائے گا مگر طالبان کی جانب سے جاری کردہ ایک پیغام میں واضح کیا گیا کہ مذاحمتی فورسز کے خلاف کارروائی شروع کی جا رہی ہے۔ اس لڑائی کے پیش نظر امر اللہ صالح کا ایک امریکہ کے نام ایک پیغام سامنے آیا جس میں انھوں نے امریکہ سے تعاون کرنے کے لیے کہا تھا۔ جب ان کا یہ بیان سامنے آیا تھا تب تک امریکی افواج کا انخلا مکمل نہیں ہوا تھا۔ ان کے تعاون سے متعلق بیان پر طویل خاموش کے بعد امریکہ کی جانب سے رد عمل سامنے آ گیا ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکہ پنجشیر کی لڑائی میں مداخلت نہیں کرے گا۔ افغانستان سے انخلاء مکمل کر لیا اور اب کسی بھی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے۔ افغان میڈیا کے مطابق امر اللہ صالح نے پنجشیر لڑائی میں امریکہ سے مدد مانگی تھی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔