نیب نے سابق سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کو گرفتار کرلیا

نیب نے سابق سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کو گرفتار کرلیا
لاہور: نیب نے سابق سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کو گرفتار کرلیا ہے۔ سابق وزیراعلی پنجاب پرویزالہی کے قریبی ساتھی محمد خان بھٹی کی نیب لاہور کے ہاتھوں گرفتاری تعمیراتی ٹھیکوں میں ایک ارب کی کرپشن کے الزام پر ہوئی ۔ ملزم پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے گجرات و دیگر شہروں میں غیرقانونی بھرتیوں میں ملوث ہونیکا بھی الزام ہے ۔ نیب ذرائع کے مطابق محمد خان بھٹی نے دیگر ملزمان کیساتھ مل کر مہر عظمت حیات کو پنجاب ہائی وے ڈیپارٹمنٹ میں بطور ایکسین بھرتی کروایااور شریک ملزمان کی ملی بھگت سے گجرات میں 116 ترقیاتی سکیمیں منظور کروائیں ۔ ملزم نے ترقیاتی ٹھیکوں میں مبینہ طور پر 1 ارب سے زائد بٹورے ۔ ملزمان نے تعمیراتی کام شروع ہونے سے قبل ہی ٹھیکیداروں کو مکمل ادائیگیاں کرکے کمیشن وصول کیا۔ ٹھیکوں میں مبینہ کرپشن کی رقم چوہدری پرویز الہی، مونس الہی ، اور محمد خان بھٹی کے زاتی اکائونٹس میں منتقل ہوتی رہی۔ نیب لاہور نے تحقیقات کے لئے ملزم محمد خان بھٹی کی سینٹرل جیل گوجرانوالہ سے کسٹڈی حاصل کی ہے ۔ ملزم کوپیر کو احتساب عدالت پیش کر کے جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کی استدعا کی جائے گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔