90 کی دہائی سے پاکستانی شوبز انڈسٹری میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی نائلہ جعفری گذشتہ چھ برسوں سے اوورین کے کینسر میں مبتلا ہیں۔
حال ہی میں انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو میں مالی مدد کی اپیل کی ہے، ایک جذباتی ویڈیو میں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فنون اور کھیل کے شعبے سے تعلق رکھنے والے سینئر افراد کی مالی معاونت کے لئے اقدامات اٹھائے۔
نائلہ نے اپنا پیغام پہنچانے کے لئے ایک ویڈیو ریکارڈ کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ پچھلے چھ سالوں سے کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہوں مسلسل انفیکشن کی وجہ سے اپنا دوسرا کیمیو بھی نہیں کرایا۔ انہوں نے اس دوران یاد دہانی کرائی کہ ایک وقت میں پاکستان ٹیلی وژن نے دوبارہ نشرہونے والے پروگراموں پر اداکاروں کو رائلٹی دی جاتی تھی۔ اگرچہ پیسہ بہت کم تھا، ہم خوش تھے۔ انہوں نے مزید کہا کاش! جو ہمارے شو ری پلے ہو رہے ہیں اگر ان شوز کا کچھ فیصد حصہ آج بھی ہمیں ملتا رہتا تو مجھ جیسے بہت سے لوگوں کو آسانی ہوسکتی تھی۔
View this post on Instagram
جعفری نے مزید کہا میں چھ سال سے بیمار ہوں، ہر ایک نے میری مدد کی، حکومت کی جانب سے اس طرح کے اقدام سے فنکاروں کو زندگی کا انتظام کرنے میں مدد ملے گی۔
یاد رہے کہ نائلہ جعفری میں اوورین کینسر اور بعد ازاں معدے کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔ نائلہ جعفری نے چند سال قبل ن مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی مالی مدد لینے سے انکار کر دیا تھا تاہم اس دوران پاکستان کے صدر مملکت رہے ممنون حسین کی مالی معاونت قبول کی تھی، ایک موقع پر حکومت سندھ کی جانب سے بھی انکی مالی مدد کی گئی تھی۔