پاکستان کیساتھ قرض پروگرام معطل نہیں ہوا، آئی ایم ایف

پاکستان کیساتھ قرض پروگرام معطل نہیں ہوا، آئی ایم ایف
اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان کیساتھ قرض پروگرام معطل نہیں ہوا،پاکستان کی سپورٹ جاری رکھیں گے۔ عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی نئی حکومت کیساتھ بات چیت جاری رہے گی، نئی حکومت کیساتھ پالیسی مرتب کریں گے، پاکستان کی نئی حکومت کیساتھ مائیکرو اکنامک پالیسیاں مرتب کی جائیں گی۔ آئی ایم ایف کے مطابق نئی حکومت کیساتھ بات چیت کے بعد نئی پالیسی تشکیل دی جائے گی، نئی حکومت کیساتھ ترجیحات اور اصلاحات کے تحت کام جاری رہے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔