امریکی جریدے نےعمران خان کو پاکستان کا مقبول ترین سیاستدان قرار دیدیا

امریکی جریدے نےعمران خان کو پاکستان کا مقبول ترین سیاستدان قرار دیدیا
امریکا کےمقبول جریدے ’ٹائم‘ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو پاکستان کا سب سے مقبول ترین سیاستدان قرار دے دیا ۔ امریکی معروف جریدے ’ٹائم‘ نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان کی تصویر اپنے تازہ شمارے کے سرِورق پر شائع کی ہے۔ معروف امریکی جریدے ’ٹائم میگزین‘ نے اپنے تازہ شمارے میں ’ عمران خان کی حیران کُن کہانی‘ “The Astonishing Saga Of Imran Khan“ کے مضمون سے شائع کرتے ہوئے اُنہیں پاکستان کا سب سے مقبول ترین سیاستدان قرار دیا ہے۔
ٹائم میگزین کی جانب سے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر جریدے کا سرورق شیئر کیا گیا ۔جس میں لکھا ہے کہ ’ عمران خان کو حکومت سے نکالا گیا تھا اور انہیں قاتلانہ حملے کا سامنا بھی کرنا پڑا لیکن وہ پاکستان کے سب سے زیادہ مقبول سیاستدان ہیں‘۔ پوسٹ میں لکھا گیا کہ امریکی جریدے ’ٹائم‘ کی جانب سے لیے گئے خصوصی انٹرویو میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ کسی شخص نے کبھی اسٹیبلشمنٹ کو اتنا نہیں ڈرایا جتنا میں نے ڈرایا ہے۔انہوں نے دوبارہ اقتدار میں آنے کی بھی امید ظاہر کی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔