اسی معاملے پر بات کرتے ہوئے پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت کی طرف سے 5 بین الاقوامی صحافیوں کو پاکستان جانے کی اجازت سے انکار جس میں آزاد کشمیر اسمبلی کا دورہ طے کیا گیا تھا، ایک آمرانہ حکومت کے تحت فریڈم آف سپیچ اور آزادی صحافت کے لیے جگہ کم کرنے کا اشارہ ہے۔Foreign Journalists including Indians are are more than welcome to visit Balochistan, thats the difference you can visit Azad Kashmir but you ll never allow independent Journalists to visit IoK #5thAugust #Blackday #KashmirBleeds https://t.co/A0wecS0us1
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 4, 2021
اسلام آباد(پبلک نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے ٹوئٹ میں کہا کہ بھارت نے غیر ملکی صحافیوں کو پاکستان آنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا اپنے ٹوئٹ میں کہا گیا کہ غیر ملکی صحافیوں نے 5 اگست کو آزاد کشمیر اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنا تھی، ہم چاہتے ہیں کے بھارت تمام خودمختار صحافیوں کو بھارتی قابض کشمیر میں جانے اور انھوں حقائق رپورٹ کرنے کی اجازت دے۔