نذیرچوہان کی درخواست ضمانت منظور

نذیرچوہان کی درخواست ضمانت منظور
لاہور(پبلک نیوز)‌سیشن کورٹ نے تحریک انصاف جہانگیر ترین گروپ کے رکن اور ممبر پنجاب اسمبلی کی درخواست ضمانت منظور کر لی. لاہور میں نذیرچوہان کی رہائی کی درخواست پر سیشن کورٹ نے ایم پی اے کی ضمانت منظور کرلی، نذیر چوہان کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے، عدالت نےمدعی شہبزاد اکبر کی جانب سے صلح نامہ ہونے پر ضمانت منظور کی۔ واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیرِ احتساب شہزاد اکبر نے عدالت میں بیان ریکارڈ کروانے کیلئے اٹارنی مقرر کر دیا۔ شہزاد اکبر نے ایڈووکیٹ ہارون الیاس کو اٹارنی مقرر کیا ہے، ہارون الیاس نے شہزاد اکبر کہ جگہ عدالت میں بیان ریکارڈ کروایا ہے۔ادھر نذیر چوہان کی رہائی کی روبکار بھی جاری ہو چکی ہے. ایڈیشنل سیشن جج راشد پھلروان نے روبکار جاری کی، جس کے مطابق نذیر چوہان کی ضمانت منظور ہو چکی ہے نذیر چوہان اگر کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو رہا کر دیا جائے ۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔