کراچی( پبلک نیوز) ایف بی آر نے پی او ایس کے ساتھ منسلک نہ ہونے والے بڑے ریٹیلرز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ ایف بی آر نے ملک بھر میں بڑے ریٹیلرز کی فہرست تیار کرلی۔ ایف بی آر کے مطابق ان ریٹیلرز کو سیلز ٹیکس ایکٹ کے تحت ایف بی آر کے سسٹم کے ساتھ منسلک ہونا ضروری ہے۔ ایف بی آر نے ریٹیلرز کو 15 اگست تک کا وقت دے دیا۔ ایف بی آر سسٹم میں منسلک نہ ہونے کی صورت میں ان کا ان پوٹ کلیم رجیکٹ کردیا جائے گا۔ پوائنٹ آف سیلز میں آنے سے ان ریٹیلرز کو 60 فیصد تک ان پٹ کلیم مل جائے گا۔