رانا فیصل کوٹ ادو میں دریائے سندھ تونسہ بیراج کے مقام پر لٹریسی ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے جانب سے پاکستان کا پہلا منفرد کشتی کا سکول قائم کیا گیا تعلیم بالغاں سنٹر کشتی پر ماہی گیروں کو فری تعلیم اور کتابیں فراہم کررہا ہے۔ کوٹ ادو میں پاکستان کا پہلا دریائے سندھ میں کشتی والا منفرد سکول قائم لٹریسی ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے جانب سے تعلیم بالغاں سنٹر قائم کیا گیاکشتی پر قائم سکول میں ماہی گیروں کو فری کتابیں اور تعلیم فراہم کی جارہی ہے۔ تعلیم بالغاں سنٹر میں 16 سال سے 24 سال کے ماہی گیروں کو فری تعلیم دی جارہی ہےسکول میں ماہی گیروں کیلئے ایک استاد فراہم کیا گیا ہے۔ مچھلی پکڑنے والے ماہی گیروں کو دوران شکار دو گھنٹے روزانہ کشتی کے سکول میں تعلیم دی جاتی ہے۔ دوسری جانب ماہی گیروں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار سے کشتی کے سکول میں ماہی گیروں کو تعلیم کے ساتھ روزگار اور وظیفہ بھی فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سیکھنے کے دوران اور بعد میں یہ ضرورت ہوتی ہے۔