نومنتخب وزیر اعظم آزاد کشمیر کا اپنے نام بارے اہم انکشاف

نومنتخب وزیر اعظم آزاد کشمیر کا اپنے نام بارے اہم انکشاف
ویب ڈیسک: سردار عبدالقیوم آزاد کشمیر کے وزیر اعظم تھے۔ ان دنوں عبدالقیوم نیازی کے پاس اہم سرکاری عہدہ تھا۔ کچھ احکامات جو ان کی جانب سے دیئے جاتے تھے، سمجھا جاتا تھا کہ وہ وزیراعظم کی جانب سے دیئے جاتے ہیں۔ پاکستان میں ایک نجی ٹی وی کی اینکر منیزے جہانگیر کی جانب سے یہ سوال آزاد کشمیر کے نو منتخب وزیراعظم سے پوچھا گیا۔ کیونکہ نیازی ان کی قوم یا خاندان نہیں ہے۔ لہذا اینکر نے سوال پوچھا تو انھوں نے انتہائی دلچسپ واقعہ ٹی وی شو میں بتایا۔ انھوں نے بتایا کہ میرا تعلق نیازی خاندان سے نہیں بلکہ ہندوستانی بادشاہ ظہیر الدین بابر کے مغل خاندان کی شاخ دولی سے ہے۔ میں نے نیازی تخلص اس لیے استعمال کیا کیوں کہ میٹرک میں میری کلاس میں دو دیگر عبدالقیوم تھے۔نام کی وجہ سے کافی کنفیوژن پیدا ہوتی تھی تو میں اپنے نام کے ساتھ نیازی لکھنا شروع کر دیا. نومنتخب وزیراعظم سردار عبدالقیوم خان نیازی نے یہ انکشاف صحافی منیزے جہانگیر کے پروگرام میں گفتگو کے دوران کیا۔ واضح رہے کہ عبدالقیوم نیازی پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے نام فائنل ہونے پر نامزد کیے گئے اور بعد ازاں آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم منتخب ہوئے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔