اسلام آباد: ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن عام انتخابات کرانے کیلئے مکمل تیار ہے۔ ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کا کام مکمل کرلیا، الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں پر تمام اعتراضات بھی دور کردئیے ہیں ، تمام قومی اور صوبائی نشستوں کے لئےحلقہ بندیوں مکمل ہوگئی۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن اب کسی بھی وقت انتخابات کرانے کے لئے مکمل تیار ہے۔ واضح رہے کہ اسپیکر رولنگ از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر کو طلب کیا تھا۔چیف الیکشن کمشنر نے فوری الیکشن کرانے سے معزرت کرتے ہوئے کہا تھا کہ الیکشن سے قبل نئی حلقہ بندیاں کرانا ضروری ہے جس میں چار ماہ لگ سکتے ہیں۔