تحریک انصاف کا چیف الیکشن کمشنر کیخلاف ریفرنس واپس

تحریک انصاف کا چیف الیکشن کمشنر کیخلاف ریفرنس واپس
تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل کو بھیجا گیا ریفرنس واپس لے لیا ہے۔ پی ٹی آئی نے ریفرنس واپس لینے کی وجوہات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہا رجسٹرار آفس سے یہ ریفرنس واپس لیا ہے کہ اس ریفرنس کے مزید پہلوؤں پر غور کرنے کے لیے یہ ریفرنس واپس لیا جا رہا ہے. تحریک انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ قانونی ٹیم کی جانب سے ریفرنس میں ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ تبدیل ہونے کے نکات شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تاہم ابھی تحریک انصاف کی طرف سے باقاعدہ کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے کہ یہ ریفرنس اب دوبارہ کب دائر کیا جائے گا۔ اس سے قبل تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ کےخلاف ریفرنس سپریم جوڈیشل کمیشن کو بھجوا یا تھا ، ریفرنس میں موقف اپنایا گیا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر جان بوجھ کر بدانتظامی کر رہے ہیں اور اپنی آئینی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا نہیں کر رہے ۔ پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ریفرنس میں حکمران اتحادکی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کا بھی حوالہ دیاگیا۔ ادھر پی ڈی ایم نے عمران خان کی نا اہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کر دیا ہے. پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے آئین کے آرٹیکل 63 کے تحت ریفرنس دائر کیا ہے۔ریفرنس میں یہ کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نے توشہ خانہ سے ملنے والے تحائف اثاثوں میں ظاہر نہیں کیے۔ ریفرنس میں استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان کو آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل کیا جائے۔ ریفرنس محسن شاہنواز رانجھا کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جمع کرایا گیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔