دنیا کا سستا ترین اور مہنگا ترین شہر کونسا ہے؟

دنیا کا سستا ترین اور مہنگا ترین شہر کونسا ہے؟
پبلک نیوز ( ویب ڈیسک)سن دو ہزار پندرہ میں پاکستان مسلم لیگ ن وفاق میں تھی جبکہ سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت تھی اس معروف عالمی جریدہ اکانومسٹ کی جانب سے ایک جاری کردہ رپورٹ میں کراچی کو اس وقت دنیا کا سب سے سستا ترین شہر قرار دیا گیا تھا۔ اب کسی بھی پاکستانی سے پوچھ لیں وہ آپ کو مہنگائی رونا روتا ہوا دکھائی دے گا۔ مہنگائی کی شرح پاکستان میں نفسیاتی سطح تک بڑھ چکی ہے جبکہ کورونا وائرس، ڈینگی اور دیگر وباؤں نے معاشی اور اقتصادی طور پر ملکی بنیادوں کو نہ صرف ہلا کر رکھ دیا ہے بلکہ حکمرانوں سے سنبھالا بھی نہیں جا رہا ہے۔ اس مہنگائی کے دور میں سب کے ذہن اس سوال کی جانب ضرور جاتے ہوں گے کہ آخر دنیا میں کوئی ایسا شہر بھی ہے جو پاکستان سے بھی زیادہ مہنگا ہے یا پھر دنیا میں سب سے سستا کون سا شہر ہے تو بتاتے چلیں کہ اس اسرائیل کا دارالحکومت تل ابیب دنیا کا مہنگا ترین شہر ہے۔ دنیا کے اندر ہونے والے تجارتی سامان کی نقل و حمل سمیت عالمی سطح پر مہنگائی کے دوران تل ابیب کو مہنگا ترین شہر قرار دیا گیا۔ جریدہ اکانومسٹ کی سالانہ رپورٹ کے مطابق شام کا دارالحکومت دمشق اس وقت دنیا کا سب سے سستا ترین شہر ہے۔ جس کی وجہ وہاں پر جاری خانہ جنگی کو قرار دیا جا رہا ہے۔ اکانومسٹ کی جانب سے کیے جانے والے سروے میں ایک سو تہتر ممالک کو شامل کیا گیا جس میں سب سے پہلے نمبر تل ابیب جبکہ آخری نمبر دمشق ہے۔ رواں برس مہنگے ترین ممالک کی فہرست میں زیورخ چوتھے نمبر پر، ہانگ کانگ پانچویں نمبر پر، نیویارک چھٹے نمبر پر، جنیوا ساتویں نمبر پر، کوپن ہیگن آٹھویں نمبر پر، لاس اینجلس نویں نمبر پر جبکہ اوساکا دسویں نمبر پرہے۔ سستے ترین شہروں کی بات کریں تو دمشق کے بعد دوسرے نمبرپر تاشقند ( ازبکستان )، تیسرے نمبر پر لوسا (زیمبیا کا دارلحکومت)، چوتھے نمبر پر کارا کاس ( وینزویلا کا صدر مقام)، پانچویں نمبر پر الماتا (قازقستان)، چھٹے نمبر پر کراچی (پاکستان) اور بیونس آئرس (ارجنٹائن) مشترکہ طور پر ہیں جبکہ الجزائر دس سستے ترین ملکوں کی فہرست میں آٹھویں جبکہ بھارت کے چنائی اور بنگلور مشترکہ طور پر نویں نمبر پر ہیں۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔