پاکستانی تاریخ میں پہلی بار سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے برق رفتار ون ونڈو آپریشن شروع

پاکستانی تاریخ میں پہلی بار سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے برق رفتار ون ونڈو آپریشن شروع
لاہور: وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے تاریخ ساز اقدام اٹھا یا ہے۔پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے برق رفتار ون ونڈو آپریشن شروع کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے صوبائی کابینہ کے ہمراہ صوبے کے پہلے بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر کا افتتاح کر دیا، وزیر اعلی محسن نقوی نے سنٹر میں بزنس حب کے آن لائن سسٹم کا بھی باضابطہ آغاز کیا ۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے بزنس فیسیلیٹیشن سینٹر میں قائم صوبائی و وفاقی محکموں کاونٹرز کا معائنہ کیا۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے محکموں کی طرف سے فراہم کردہ سہولتوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں ۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے ون ونڈو آپریشن کے پورے نظام کا جائزہ لیا اور این او سیز کے اجراء کو 30 روز کی بجائے 15 روز میں یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اوورسیز پاکستانیوں اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے این او سیز کا اجراء 10 روز میں کرنے کا پلان طلب کرلیا۔ ایل ڈی اے، ٹیپا، واسا اور دیگر محکمے سرمایہ کاروں اور صنعتکاروں کو این او سیز۔ رجسٹریشن اور سرٹیفکیٹ جاری کریں گے۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر میں فراہم کر دہ سہولتوں کو سراہا، تقریب میں ترکیہ کے قونصل جنرل در مش باشتو اور چین کے قونصل جنرل ڑاؤ شیرین نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ ترکیہ اور چین کے قونصل جنرل نے بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر کو سراہا۔ صوبائی وزرائے، ایس ایم تنویر، عامر میر، اظفرناصر، ڈاکٹر جمال ناصر، ڈاکٹر جاوید اکرم، بلال افضل، ابراہیم مراد ۔ مشیر کنور دلشاد ۔انسپکٹرجنرل پولیس۔سیکرٹریز اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود موجود تھے۔ صوبائی وزیر صنعت ایس ایم تنویر اور سیکرٹری صنعت نے ون ونڈو آپریشن کے بارے بریفنگ دی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔